ہاپوڑ(نامہ نگار)اتوار کی صبح ٹریفک پولیس وسنگنی مومینٹ کلب کے زیر اہتمام بیداری کیمپ اترپوراچوپلا پر لگایا گیا۔کلب کے عہداران وٹریفک پولیس ملازمین نے گاڑی واسکوٹرچلانے والوں کو روک کر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کیلئے بیدار کیا۔جب کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوںکی گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہرسال یکم نومبر سے ۳۰؍نومبر تک روڈٹریفک ماہ شروع کیاجاتاہے۔ا س دوران ٹریفک پولیس کے ذریعہ مختلف مقامات، اسکول وکالجوں میںکیمپ کے ذریعہ پروگراموں کا انعقاد کیا جاتاہے اورگاڑی چلانے والے کوخاص طور سے طلبا کو ٹریفک قوانین کے بارے میں واقف کرایا جاتاہے
۔تاکہ روزانہ ہونے والے سڑک حادثات میںکمی واقع ہوسکے۔ اتوار کی صبح سنگنی مومینٹ کلب وٹریفک پولیس نے مشترکہ طورپر ٹریفک بیداری کمیپ لگایا۔ کلب کی خاتون عہدیداران اورٹریفک پولیس ملازمین نے کارواسکوٹرچلانے والے کو روکا اورانھیں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کیلئے بیدار کیا۔اس کے علاوہ پمپلیٹ اورمائک کے ذریعہ لوگوںکو ٹریفک کی قوانین کے بارے میں بتایاگیا۔اس دوران ٹریفک قوانین کی خلا ورزی کرنے والوں کے چالان کاٹے گے اورکچھ لوگوں کو نتباہ دے کر چھوڑدیاگیا۔سنگنی مومینٹ کلب کی صدر سپنا چھابرانے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے سڑک حادثات میں کمی واقع ہوگئی کیونکہ زیادہ ترسڑک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب ہوتے ہیں۔