بلیا(بھاشا)ریاست کے سینئر کابینی وزیر امبیکا چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو صفائی مہم کے اس لئے نامزد کیا ہے کہ کیونکہ محسوس ہوگیا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کی مہم کامیاب ہوجائے گی۔ ریاست کے معذور اور پسماندہ طبقہ بہبود کے وزیرامبیکا چودھری نے اپنے آبائی گائوں کپوری میں منعقد صحت اورمعذوربہبود کیمپ میں شرکت کے دوران صحافیوں سے کہا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو اپنی صفائی مہم سے اس لئے وابستہ کیا ہے کیونکہ وزیراعلیٰ کو مہم سے وابستہ کرنے سے ان کی مہم ضرورکامیاب ہوگی۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایک شفاف شبیہ کے لیڈر ہیں اورصفائی مہم سے وابستہ کرنے کی یہ بھی ایک اہم وجہ ہے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اسطرح کی فکر قابل ستائش ہے
۔مسٹرچودھری نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے گھر کے باہر بیت الخلا کے لئے مجبورخواتین کے درد کو سب سے پہلے محسوس کیا تھا۔اور وزیراعلیٰ رہتے ہوئے ہر گھر میں بیت الخلاء مہم کے ذریعہ صفائی کی اہمیت کیلئے لوگوںکو بیدار کیا۔مسٹرچودھری سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا سماج وادی پارٹی وزیراعظم کی صفائی مہم میں شامل ہوگی توانھوں نے جواب دینے سے انکار کردیا۔انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آئندہ ۲۰؍نومبر کو راجیہ سبھا انتخاب کیلئے پارٹی کے تمام امیدواربلا مقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔