اسماعیلیہ (مصر)، 20 نومبر:مصر کے شمالی سینائی شہر العارش میں آج ایک کار بم دھماکے میں دس فوجی مارے گئے اور 35 دیگر زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی افسران نے یہ اطلاع دی ہے۔سینائی جزیرہ نما میں یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ یہ فوجی ایک قافلے میں جارہے تھے۔ مصر میں صدر محمد مرسی کو معزول کئے جانے کے بعد القاعدہ سے وابستہ انتہاپسندوں نے اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔