واشنگٹن، 20 نومبر:امریکہ اور ایران کے درمیان متنازع ایٹمی پروگرام پر آج سے شروع ہونے والے مذاکرات میں کسی ممکنہ سمجھوتے کے پیش نظر امریکہ نے ایران کے خلاف لگی معاشی پابندیوں میں تخفیف کا عمل شروع کردیا ہے۔صدر بارک اوباما کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے کہا ہے کہ “ایران کے ساتھ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو اس پر عائد معاشی پابندیوں میں دس ارب ڈالر تک کی تخفیف ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رعایت بہت ہی معمولی ہے”۔واضح رہے کہ ایران اور چھ اہم ممالک کے درمیان آج سے جنیوا میں مذاکرات شرو ع ہورہے ہیں۔ امریکہ سمیت دنیا کے چھ طاقتور ترین ممالک کا مقصد ایران کو نیوکلیائی اسلحہ بنانے سے روکنا ہے اور ایران کو کسی معاہدے کے تحت لانا ہے۔