حیدرآباد۔سری لنکا کے خلاف ایک اور شاندار کارکردگی سے اپنا اثر چھوڑنے والے ہندوستانی فاسٹ بولر امیش یادوعالمی کپ کیلئے ٹیم میں اپنی جگہ پکی نہیں مان رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔امیش نے کل تیسرے ون ڈے میچ میں چار وکٹ لئے اور ہندوستان کو چھ وکٹوں سے جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بعد میں پریس کانفرنس
میں کہا یہ کہنا مشکل ہے کہ میرا ورلڈ کپ میں منتخب پکا ہے۔ امید ہے کہ سلیکٹر میرے کارکردگی پر غور کریں گے اور مجھے ٹیم میں مستقل مقام دیں گے۔انہوں نے کہا میں سبھی میچ پر توجہ دے رہا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ سبھی میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے میں ورلڈ کپ کی جگہ بنانے کے کافی قریب پہنچ جائوںگا۔ فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔ میرا کام اچھا مظاہرہ کرنا اور ٹیم کو جیت دلاناہے۔اس تیز گیند باز نے کہا وکٹ اچھا تھا۔ بادل چھائے رہنے سے گیند بازوں کو مدد ملی اور ہم نے اس کا اچھا استعمال کیا۔ بعد میں وکٹ سست پڑ گیا لیکن پوزیشن صحیح رکھنے سے اس سے گیند بازوں کو مدد مل رہی تھی۔وہیں دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ملی جیت کا سہرا اپنے گیند بازوں کو دیا ہے۔ ہندوستان نے 3۔0 سے اس سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت بنالی ہے۔ وراٹ نے تیسرے ون ڈے میں ہندوستان کو چھ وکٹ سے ملی جیت کے بعد گیند بازوں کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہاہماری ٹیم نے بہت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خاص طور پر گیندبازوں نے کمال کیا۔ ہمارے پارٹ ٹائم گیند بازوں نے چھ اوور میں سری لنکا کو 242 کے اسکور پر روکنے کا کام کیا۔ یہ کارکردگی غیر معمولی تھی۔ میچ میں امیش یادو نے چار وکٹ لیے تو پٹیل نے تین وکٹ اپنے نام کر سری لنکا کو ڈھائی سو کے اسکور تک پہنچنے کا موقع نہیں دیا۔ اس کے علاوہ دھول کلکرنی۔ روی چندرن اشون اور رائیڈو نے بھی وکٹ لیے۔ گزشتہ کچھ وقت سے بلے سے تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے بلے باز نے چوتھے نمبر پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے 53 رنز کی میچ مفید اننگ کھیلی۔ وراٹ نے کہااپنی اننگز کو لے کر یقین نہیں تھا۔ مجھے یہ پتہ تھا کہ چھ ہزار رن پورے کرنے کے لیے 50 رنز کی ضرورت ہے۔ لیکن میں یہ نہیں جانتا تھا کہ میں ویوین رچڈرس کی طرح تیز ہوں۔ میں اپنی ٹیم کو جتانے کیلئے میدان پر ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں۔وراٹ ون ڈے میں سب سے تیز چھ ہزار رن پورے کرنے والے کھلاڑیوںمیں شامل ہوگئے ہیں۔