سڈنی۔ جنوبی افریقی آل راؤنڈر جے پی ڈومنی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔جنوبی افریقی ٹیم نے پیر کو اس کی اطلاع پرتھ میں شروع ہو رہی ون ڈے سیریز کے لیے ڈومنی کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں کھیل رہے فرحان بیکارڈین کو ڈومنی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مرچنٹ ڈی لاگے کو تیز گیند بازی کو بہتر بنانے کے لیے جنوبی افریقی ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم منیجرنے کہاڈومنی کو کافی وقت سے گھٹنے میں چوٹ تھی اور ٹوئنٹی 20 سیریز کے دوران ان کی چوٹ اور سنگین ہو گئی۔ ایسے میں انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس سے پہلے اسی چوٹ کی وجہ ڈومنی کو زمبابووے میں سیریز سے باہر ہونا پڑا تھا اور وہ چمپئن لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ منیجر نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے انہیں قریب چھ ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے اور اس کے لیے انہیں وطن بلایا گیا ہے جہاں وہ آئندہ اہم سیشن سے پہلے رہیبلٹیشن کا حصہ بنیں گے۔ آخری ٹوئنٹی 20 میں ڈومنی نے ٹیم کی جانب سے صرف 02 رن بنائے تھے۔ یہ سیریز آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر جیتی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واکا میں جمعہ سے ون ڈے سیریز شروع ہوگی۔وہیں دوسری جانب آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز سے آسٹریلین ٹیم کو اگلے برس شیڈول کرکٹ کے عالمی کپ کی تیاری کے لئے بھر پور مددد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آ سٹریلین ٹیم جنوبی افریقہ کوآ سان نہیں لے گی ہمیں ہوم گرائونڈ کا فائدہ ہوگا۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت آ سٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر پرتھ میں کھیلا جائیگا۔