ممبئی۔ نیو ٹیلنٹ بلے باز کے ایل راہل اور لیگ اسپنر کرن شرما کو آسٹریلیا کے دورے کیلئے ہندوستان کی 19 رکنی ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ کپتان مہندر سنگھ دھونی چوٹ کی وجہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ سریش رینا کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز نمن اوجھا کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد آج یہاں ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ ہاتھ میں چوٹ کی وجہ سے دھونی چار دسمبر سے برسبین میں شروع ہو رہا پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ وراٹ کوہلی کپتانی کریں گے۔ پٹیل نے ایک بیان میں کہاوراٹ کوہلی چار دسمبر سے برسبین میں شروع ہو رہے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کے کپتان ہوں گے۔ ایم ایس دھونی کو آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو سکے۔ وہ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم سے جڑیں گے اور سیریز کے باقی میچوں میں کپتانی کریں گے۔ سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف کولکتہ 13 نومبر اور رانچی 16 نومبر میں ہونے والے آخری دو ون ڈے کیلئے بھی ٹیم کا اعلان کیا۔فارم میں چل رہے بلے باز شکھر دھون اور آل روندر جڈیجہ کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ردھمان ساہا کی ٹیم سے چھٹی ہو گئی ہے۔ دھون کی جگہ روہت شرما نے واپسی کی ہے جبکہ ساہا کی جگہ رابن اتھپا لیں گے۔زخمی تیز گیند باز ایشانت شرما کی جگہ ونے کمار کو شامل کیا گیا ہے۔ٹسٹ ٹیم: مہندر سنگھ دھونی: کپتان:، وراٹ کوہلی، شکھر دھون، مرلی وجے، کے ایل راہل، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، روہت شرما، سریش رینا، ردھمان ساہا، نمن اوجھا، آر اشون، کرن شرما، روندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، محمد سمیع، ایشانت شرما، امیش یادو، ورون آرون۔سری لنکا کے خلاف آخری دو ون ڈے کیلئے ٹیم:وراٹ کوہلی: کپتان:، اجنکیا رہانے، روہت شرما، امباتی رائیڈو، سریش رینا، رابن اتھپا، اچھر پٹیل، کرن شرما، آر اشون، امیش یادو، دھول کلکرنی، اسٹورٹ بننی، ونے کمار اور کیدار جادھو۔