لکھنؤ(نامہ نگار)بخشی کا تالاب کے سرسواں علاقہ میں گاؤں پردھان کے چچا بالک رام اور رشتہ دار منی لال کے قتل معاملہ میں پولیس نے آج دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے اس معاملہ میں اب تک کل تین افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دہرے قتل میںکئی اور لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ان کی گرفتاری کی کوشش کی جار ہی ہے۔
ایس پی دیہات حبیب الحسن نے بتایا کہ بی کے ٹی کے سرسواں گاؤں کے پردھان کے چچا بارہ بنکی میں رہنے والے بالک رام اور رشتہ دار منی لال کا گذشتہ تین نومبر کی رات گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ چار نومبر کو دونوں کی لاشیں موئی
گاؤں میں نہر میں ملی تھیں۔ اس معاملہ میں گاؤں پردھان نے اندر پال ،نومی لال، رام شنکر اور سنجے یادو سمیت آٹھ افراد کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی تھی۔ بخشی کا تالاب پولیس نے چار نومبر کو ہی نامزد ملزم نومی لال کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس معاملہ میں تفتیش کررہی پولیس نے دوشنبہ کی صبح استی موڑ کے نزدیک سے دہرے قتل میں شامل شیلندر اور سندر لال نام کے دولوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس او بی کے ٹی وجے شنکر یادو کا کہنا ہے کہ فی الحال دہرے قتل میں شامل کئی دیگر ملزم فرار ہیں۔ پولیس کی ٹیم ان کی تلاش کر رہی ہے۔