علی ظفر کی فلم ’کِل دل‘ کی ریلیز کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، فلم کی نت نئے طریقوں سے پروموشن میں اتنی ہی تیزی آتی جا رہی ہے۔ہندوستان کے تمام اہم اور بڑے ٹی وی شوز کے ذریعے 14 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’کل دل‘ کی بھرپور پ
روموشن کے بعد اب علی ظفر نے ممبئی کی دیواروں کو مختلف رنگوں سے سجانے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔پروموشن کے اس نئے طریقے میں فلم کی کاسٹ کے میں شامل رنویر سنگھ اور پرینیتی چوپڑا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔پاکستان میں فلم کی پروموشن کرنے والے ادارے نے بتایا کہ علی ظفر پینٹ اور برش ہاتھ میں تھامے ممبئی کی سفید دیواروں پر ’کل دل‘ کے پوسٹرز بنانے میں مصروف ہیں۔علی ظفر، پرینیتی چوپڑا اور رنویر سنگھ کو دیواریں رنگتا دیکھ کر ہزاروں کی بھیڑ اکھٹی ہوجاتی ہے، اس دوران علی ظفر لوگوں سے بات چیت بھی کرتے جاتے ہیں۔ اسی طرح کی بات چیت میں انہوں نے اپنے مداحوں سے مختلف خیالات بھی شیئر کئے۔علی ظفر نے بتایا کہ “میں نے اب تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں ان میں ’کل دل‘ واحد ایسی فلم ہے جس میں میری لْک سب سے منفرد نظر آئے گی، اس سے پہلے آپ نے مجھے ’مارا ماری‘ والے رول میں نہیں دیکھا ہوگا مجھے امید ہے کہ میرا یہ روپ بھی سب کو پسند آئے گا”۔علی ظفر کے ساتھ ساتھ رنویر سنگھ کا بھی یہی کہنا ہے کہ “ہم سب کی یہ کوشش رہی ہے کہ فلم بینوں کو ایک اور ہٹ فلم دیں، اس لئے فلم میں سب نے مل کر بہت محنت کی ہے، سب نے تن من سے اس کی کامیابی کے لئے ہر وہ کام کیا ہے جو فلم دیکھنے والوں کو اچھا لگے، اب تو بس اس کی ریلیز کا انتظار ہے”۔یش راج پروڈکشن کی اس فلم کی ہدایات شاد علی نے دی ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں گووندا بھی شامل ہی اور یہ چودہ نومبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔پاکستانی فنکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں انھوں نے اپنے لیے کچھ اصول و ضوابط مرتب کر رکھے ہیں جس کی وہ کبھی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا: ’پاکستانی ہونے کے ناطے میرے کچھ اصول ہیں۔ میں پردٓ سیمیں پر کبھی کِس نہیں کروں گا۔ کوئی بولڈ سین نہیں کروں گا۔‘علی ظفر، یش راج بینر کی فلم ’ ٓ میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ گووندا، پرٓنیتی چوپڑا اور رنویر سنگھ جیسے بڑے ستارے ہیں۔وہ کہتے ہیں: ’مجھے کام ملے یا نہ ملے، میں اپنے اصولوں پر قائم رہوں گا۔‘وہ اپنی بات کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہتے ہیں: ’سلمان خان بھی تو پردے پر کس نہیں کرتے لیکن وہ تو سْپر سٹار ہیں۔‘لیکن ان کی فلم ’ لندن، پیرس، نیویارک‘ میں تو ان کا ایک ٓسنگ سین تھا، تو پھر یہ کیا بات ہوئی؟ظفر اس کی وضاحت کرتے ہیں: ’ کہانی کے لیے وہ بوسہ ضروری تھا لیکن پھر بھی وہ میں نے نہیں میرے باڈی ڈبل نے کیا تھا۔‘علی کی پچھلی کچھ فلمیں رومانٹک تھیں اس لیے وہ ’ ٓل دل‘ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں، کیونکہ اس میں ان کا ایکشن رول ہے۔وہ کہتے ہیں: ’میں رومانوی فلمیں کرتے کرتے بور ہوگیا تھا اس لیے اب کچھ ایکشن ہو جائے۔‘وہ بتاتے ہیں کہ ایکشن کرنا انھیں بہت پسند ہے اور بچپن سے وہ اداکار امیتابھ بچّن کے زبردست فین ہیں۔اپنی فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے وہ امیتابھ بچّن کے ٹی وی شو ’ کون بنیگا کروڑ پتی‘ بھی گئے تھے اور اسے وہ اپنی زندگی کا سب سے بہترین لمحہ سمجھتے ہیں۔علی ظفر اس بات سے بھی خوش ہیں کہ ہندوستان میں ان کے علاوہ فواد خان، عمران اور حمیمہ ملک جیسے پاکستانی فنکاروں کو مسلسل کام مل رہا ہے۔ان کی دلی تمنّا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بالی وڈ کی طرح پھلے پھولے۔گلوکارو اداکار علی ظفر کی فلم ’’کل دل‘‘کے نئے گانے ’’نخریلے‘‘ کی وڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔گلزار کے لکھے اس گیت کو شنکر احسان لوئے نے علی ظفر ، مالا لکشمی اور اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے، فلم 14 نومبر کو بھارت سمیت دنیا کے دیگر سینماؤں کے گھروں کی زینت بنے گی اور اس میں علی ظفر کے ساتھ رنویر سنگھ، پرینتی چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ اپنی کامیڈی اورمنفرد ڈانس کی بدولت پہنچانے جانے والے گووندا طویل عرصے بعد کسی فلم میں اداکاری کے جوہردکھاتے نظر آئیں گے لیکن اس فلم میں انہوں نے منفی کردار ادا کیا ہے، گووندا اس سے قبل ’’شکاری‘‘ نامی فلم میں بھی منفی کردارادا کرچکے ہیں۔