گورکھپور (نامہ نگار)پپرائچ اسٹیشن کے قریب آج صبح ریلوے لائن کے کنارے ایک خاتون کی سرکٹی ہوئی لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی کا ماحول پید اہوگیا ہے۔
خاتون کاسر اس کے جسم سے الگ پڑاہواتھا۔حلقہ تنازعہ کے سبب لاش تقریبا ۱۴؍گھنٹے تک لاوارث پڑی رہی ۔ اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد جی آرپی نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق مہاراجی گائوں کی رہنی والی ارمیلا کے شوہر بندریش کودس سال قبل ممبئی میں قتل کردیا گیاتھا۔ارمیلا کابیٹاراجن مہاراج گنج علاقہ کے منڈیرا میں اپنے ماموں کی گھر پر رہتے ہوئے تعلیم حاصل کرتاہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ گھر میں بھوت پریت کا سایہ ہونے کے سبب ارمیلا تین دن قبل پپرائج کے ایک مندر میں پوجا کرنے کیلئے گئی تھی دوشنبہ کی صبح گائوں کے لوگوں نے پپرائج ریلوے اسٹیشن کے آئوٹرپرایک عورت کی لاش کو ریلوے لائن کے قریب پڑے ہوئے دیکھا اوراس کی اطلاع اسٹیشن ماسٹرکو دی۔
مہاراجی گائوں کے لوگوں نے لاش کی شناخت ارمیلا کے طورپر کی اوررشتہ داروں کو اطلاع دی۔شام کو ارمیلا کا بیٹاراجن جائے موقع پر پہنچا۔حادثہ کی جگہ کے سلسلے میں پولیس اورجی آرپی نے تنازعہ کے سبب سات بجے شام تک لاش ریلوے لائن کے قریب پڑی رہی ۔ افسران کی مداخلت کے بعد جی آرپی داروغہ نے لاش کو قبضے میں لے لیا۔جب کہ اہل خانہ نے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ایس پی جی آرپی آر کے چترویدی نے بتایا کہ کافی دیر تک خاتون کی لاش ریلوے لائن کے پاس پڑی رہنے کی وجہ سے اس معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔