لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی انچارج اوم پرکاش ماتھر تیرہ نومبر کو لکھنؤ پہنچ رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ انچارج کے طور پر ماتھر کی آمد ہو رہی رہے۔ وہ ریاستی دفترمیں ہونے والی رکنیت ورکشاپ میں حصہ لینے کے علاوہ سہ پہر تین بجے پارٹی کی رکنیت مہم کا آغاز بھی کریںگے۔ دیر شام پارٹی عہدیداروں کا جلسہ بھی ہوگا۔ رکنیت مہم پوری ریاست میں موثر طریقہ سے چلے اس کیلئے ریاست کے تمام عہدیداروں ، مورچوں کے ریاستی صدر، علاقائی صدر، علاقائی تنظیمی سکریٹری، علاقائی رکنیت نمائندوں، ضلع صدر و رکنیت نمائندوں کی ورکشاپ پارٹی کے ریاستی د
فتر پر تیرہ نومبر کو ہوگا جس میں ریاستی انچارج اوم پرکاش ماتھر کے ساتھ ساتھ قومی نائب صدر و قومی معاون رکنیت سربراہ ڈاکٹر ونے سہتر بدھے رہیں گے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاسی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے بتایا کہ ۱۵-۲۰۱۴ء سے ۲۱-۲۰۲۰ء کیلئے ہونے والی ڈیجیٹل رکنیت (آن لائن رکنیت) کیلئے تیرہ نومبر سے اکیس دسمبر تک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ موبائل فون کے ذریعہ ہونے والی اس رکنیت کے ذریعہ ٹول فری نمبر ۱۸۰۰۲۶۶۲۰۲۰ پر مس کال کر کے ابتدائی رکنیت حاصل کی جا سکتی ہے۔اس مہم کو موثر بنانے کیلئے تمام محاذ و سیل کو متعلقہ کام کے حلقہ پر بینر، فلیکس و جھنڈے لگاکر طے شدہ اہم تاریخوں میں رکنیت مہم چلانے کیلئے کہا گیا ہے۔ پاٹھک نے بتایا کہ تیرہ نومبر کو ریاست گیر رکنیت ورکشاپ کے بعد تمام ۸ حلقوںمیں ۱۵؍نومبر کو اسی طرح کی ورکشاپ ہوگی جس میں متعلقہ حلقہ میں رہنے والے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن، حلقہ سمیتی، مورچوں کے علاقائی عہدیداروں و سیلوں کے کنوینر و اس حلقہ میں رہنے والے تمام عہدیدار موجود رہیں گے۔