نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) پبلک سیکٹر بنکوں، پرانے پرائیویٹ بنکوں، علاقائی دیہی بنکوں اور غیر ملکی بنکوں کے تقریباً 10 لاکھ ملازمین اور افسران کی آج ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے بنکنگ خدمات بری طرح متاثر ہوئیں۔آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کے جنرل سکریٹری گرداس داس گپتا نے کہا کہ افراط زر اور مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے ۔ بنک ملازمین ایک عرصہ سے تنخواہوں میں اضافہ کا اپنا جائز مطالبہ کررہے ہیں لیکن اس پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکنگ سیکٹر میں تنخواہوں پر نظرثانی نومبر 2012 میں
ہی کی جانی تھی لیکن اس میں غیر ضروری تاخیر ہوچکی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انڈین بنک ایسوسی ایشن اس معاملہ پر بلاوجہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اس لئے ملازمین کے سامنے ہڑتال کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ گیا تھا۔