نئی دہلی،12نومبر(یو این ا ئی)ہندو نیپال کے درمیان بڑی تعداد میں لوگوں کی ا مدو رفت کو دیکھتے ہوئے اور سڑک راستوں کو ا سان بنانے کے لئے کٹھمنڈو اور نئی دہلی کے درمیان راست بس سروس شروع کی جائے گی۔سڑک و قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نیاپنے نیپا ل کے دوروزہ دورے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں مسٹر گڈکری کی نیپال کے لیڈران کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی جسے عملی جامہ پہنا یا گیا ہے۔دونوں ملکو
ں کے مابین یہ طے پایا ہے کہ بس سروس دو مرحلوں میں شروع کی جائے گی۔اس فیصلے سے دونوں ملکوں کے روابط مضبوط ہوں گے اور ا مدو رفت میں ا سانی ہوگی۔سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس راست بس سروس کے لئے ا پریٹروں سے بات کی جارہی ہے۔پہلے مرحلے میں کٹھمنڈو۔بھیرہوا، سونولی۔لکھنئو،دہلی ۔ کٹھمنڈو، وارانسی اور پوکھرا نیز پوکھرا۔ سونولی اور دہلی کے درمیان بس سروس شروع کی جائے گی۔