بارہ بنکی :مولانا حبیب حیدر نوگانوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری شیعہ حضرات کی جاگیر نہیں ہے۔ عالم بشریت کا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم علم حاصل نہیں کریں گے اس وقت تک دین کو نہیں صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکیں گے۔ اسلام پاکیزگی اور صفائی کی تاکید کرتاہے۔ تومسلمان کیسے گندہ رہ سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دولت حاصل کرنا برائی نہیں ہے۔ بشرطیکہ حلال کی روزی ہو اور حرام سے بچا جائے۔ مولانا نے حضرت علی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نبی کی زبان تھے ۔ علی کے لہجہ کا کمال یہ تھا۔ کہ اگر سن لیں تو نبی کو معراج حاصل ہوجائے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو اتحاد کا درس دیتے ہوئے کہا کہ عزاداری سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے جہاں ہندومسلم سکھ ، عیسائی سبھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل کلیم رضوی نے سوز وسلام کے ذریعہ حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔