کولکاتا۔ سابق ہندوستانی کپتان اور ٹیم انڈیا کے ڈائریکٹر روی شاستری نے بلے باز روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہندوستانی بلے باز میں خود کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔روہت نے کولکاتا میں سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں کیرئیر کی سب سے بڑی 264
رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ شاستری نے کہا روہت بہت جارحانہ اور نوجوان بلے باز ہیں۔ ان میں جوش اور خود اعتمادی دکھائی دیتا ہے جو ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے اس لئے مجھے روہت میں اپنی تصویر دکھائی دیتی ہے۔روہت کی تعریف میں قصیدے پڑھتے ہوئے شاستری نے کہا روہت کچھ وقت مڈل آرڈر میں کھیلو اور انہوں نے اس سطح پر دباؤ کو جھیلا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے ڈائریکٹر شاستری نے کہاجب میں نے 20۔22 سال کا تھا تو ہم بہت اچھا کرکٹ کھیل رہے تھے۔ اس وقت بھی ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑیوں کا گروپ ہے جن میں کھیلنے کو لے کر کافی جارحیت ہے۔انہوں نے کہاکئی بار آپ کے دماغ میں جوش اور گھبراہٹ ہونابہت ضروری ہوتا ہے۔ وہ شروعات میں رن بنانے میں دباؤ محسوس کر رہے تھے لیکن جب وہ ٹک گئے تو ان کا سارا دباؤ ختم ہو گیا۔