فجواو ۔اولمپک کھیلوں کی کانسے کا تمغہ فاتح سائنا نہوال سات لاکھ امریکی ڈالر کے سپر سیرز پریمیئر کے فائنل میں پہنچ کر چائنا اوپن بیڈمنٹن خطاب جیتنے سے صرف ایک قدم کی دوری پر رہ گئی ہے۔سائنا چھٹی بار اس مقابلے میں حصہ لے رہی ہے۔ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی نے خواتین سنگلز سیمی فائنل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے دنیا کی 17 نمبر کی کھلاڑی میزبان چین کی لؤ جھن کو صرف 47 منٹ میں ہرا کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔دنیا کی نمبر پانچ ہندوستانی کا فائنل میں پانچویں ترجیحی کوریا کی بائی کوون اور جاپان کی اکانے کاماگچک کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح کھلاڑی سے مقابلہ ہوگا۔سائنا کا آغاز بہت سست رہا چین کھلاڑی لؤ نے شروع میں 7 ۔ 4 کی سبقت بنالی تھی لیکن سائنا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 11 ۔ 10 اور پھر 19۔ 13 کا فرق کر لیا اور یہ مقابلہ 21 ۔ 17 سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں بھی لؤ نے اچھی شروعات کرتے ہوئے سائنا پر 5 ۔2 کی سبقت بنالی لیکن اس بار بھی پچھلے گیمز کی طرح طرح سائنا نے تیزی سے واپسی کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا۔ سائنا کا فائنل میں پانچویں ترجیحی کوریا کی بائی کوون اور جاپان کی اکانے کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح کھلاڑی سے مقابلہ ہوگا۔ سری کانت اور مارک دونوں کے درمیان شروع کے پہلے گیم میں 6 ۔6 کی برابری پر تھا لیکن ایک بار سری کانت نے جو سبقت لینی شروع کی اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور پہلا گیم 21 ۔11 سے جیتا اور دوسرے گیمز میں مارک بہت تھک چکا تھا اس کا سیمی فائنل سے پہلے کا مقابلہ تین گیمز تک چلا تھا اس لئے 7 ۔ 13 سے پچھڑنے کے بعد اس نے مقابلہ سری کانت کے حق میں چھوڑ دیا۔