آل انڈیا مسلم یوتھ کنونشن کی لکھنؤ شاخ کے زیرِ اہتمام جشنِ رحمت اللعالمینؐ کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک مشاورتی جلسہ زیرِ صدارت جناب چودھری شرف الدین صاحب ، بر مکان صدر جلسہ، نعمت اﷲ بلڈنگ ، امین آباد منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز جناب فضیل احمد صدیقی کی تلاوتِ
کلام پاک سے ہوا۔جلسہ کی نظامت کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر محمد ضمیر صاحب، سکریٹری ، مسلم یوتھ کنونشن نے جشنؐ کے انعقاد پر مختصراً روشنی ڈالی۔
سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی جشن کے تعلق سے مختلف کمیٹیاں تشکیل کی گئیں۔ جشن ؐ کے کنوینر جناب ایاز احمد صدیقی صاحب، جوائنٹ کنوینر جناب رشید احمد ہاشمی صاحب ٹھیکیدار منتخب ہوئے۔ مشاعرہ کمیٹی کے صدر جناب ظفر یاب جیلانی صاحب ، جوائنٹ کنوینر جناب ڈاکٹر منصور حسن خاں کا انتخاب ہوا۔ مالیاتی کمیٹی کے صدر جناب دلشاد حسین ایڈوکیٹ، کنونیر جناب عدیل احمد صدیقی صاحب کو منتخب کیا گیا۔ تقریری مقابلہ کے صدر جناب انتخاب عالم جیلانی صاحب اور کنوینر جناب عبدالباسط خاں منتخب ہوئے۔
ڈاکٹر منصور حسن خاں، رفعت شیدا، معراج ساحل، آفتاب اثر ٹانڈوی اور رحمت لکھنوی نے بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
جناب عبدالولی فاروقی صاحب نے بصیرت افروز تقریر کی۔ جناب ظفریاب جیلانی صاحب ایڈوکیٹ نے جشنؐ کے انعقاد کے سلسلہ میں ماضی کے حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور جشنؐ کے بانیان، مرحومین حاجی حسنین صاحب، عبدالمنان صاحب ایڈوکیٹ، عبدالحلیم صاحب، حسن احمد صدیقی صاحب، قمریاب جیلانی صاحب ایڈوکیٹ ، عمر رحمٰن راعینی صاحب ، نفیس احمد صدیقی صاحب کی خدمات کو یاد کیا اور نئی نسل کو ایسے جلسوں میں شرکت کی دعوت دی۔
صدر جلسہ جناب چودھری شرف الدین صاحب نے اپنے صدارتی کلمات میں جشن کی افادیت پر پرمغز تقریر کی۔ اور تمام مہمان کا شکریہ ادا کیا۔
جلسہ میں جناب چودھری شرف الدین صاحب، جناب ظفریاب جیلانی صاحب ایڈوکیٹ، جناب ڈاکٹر محمد ضمیر صاحب، جناب سید کفیل احمد صاحب ایڈوکیٹ، جناب دلشاد حسین ایڈوکیٹ، مولانا عبدالولی فاروقی صاحب، جناب عدیل احمد صدیقی صاحب، جناب سید حسیب احمدصاحب، جناب مسعود عالم جیلانی صاحب، جناب انتخاب عالم جیلانی صاحب، جناب حسین احمد خاں صاحب، جناب ڈاکٹر عمار انیس نگرامی صاحب، جناب مہتاب علی خاں ایڈوکیٹ، جناب حشمت علی خاںایڈوکیٹ، جناب ڈاکٹر جمال محمد خاں صاحب، جناب حمید اقبال صدیقی ایڈوکیٹ، جناب شمس الحسن خاں، جناب نوشاد حسین پٹھانیہ، جناب محمد فاورق صاحب، جناب عشرت علی صاحب، جناب محمد شکیل صاحب، جناب ساجد سعید خاں،جناب فضیل احمد صدیقی صاحب، جناب عرفان اﷲ خاں، جناب سراج اشرف، جناب ڈاکٹر عاقل حسین، جناب وسیم اﷲ ہاشمی صاحب، جناب محمد حامد صاحب و دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔
اگلا مشاورتی جلسہ ۲۷نومبر ۲۰۱۴ء بروز جمعرات، بوقت شام ۳۰۔۷بجے بر مکان عبداکلام صاحب ، گڑھی پیر خاں، نزد برائٹ کیریر کالج، منعقد ہوگا۔
الداعی
عبدالباسط خاں