کانپور(نامہ نگار)مولانا آزاد لائبریر ی میں انڈر گریجویٹ لڑکیوں کہ نہ جانے کا مشورہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ضمیرالدین شاہ نے کیادیا کہ قومی میڈیامیں ایک ہلچل پیداہوگئی۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وائس چانسلر نے طالبات کے اوپر ظلم وستم کے پہاڑ توڑدیئے ہیںجب کہ وائس چانسلر کا بیان بالکل اسی طرح جس طرح ایک مشفق باپ اپنی بیٹی کے بارے میں دیتاہے ۔صرف ق
ومی میڈیا کی تنقیدسے متاثر ہوکروزارت تعلیم نے بلا تحقیق وائس چانسلر کے نام نوٹس جاری کردیا جو اسمرتی ایرانی کی ناپختگی کی دلیل ہے ،بی جے پی حکومت اپنے وزارء کی تعلیمی لیاقت کے ساتھ ساتھ ان کی پختگی کا بھی جائزہ لے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ رونمانہ ہو مذکورہ خیالات کااظہار جمعیۃ علماء شہر کانپور کے جنرل سکریٹری مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑ ھ مسلم یونیور سٹی کے وائس چانسلر نے جومشورہ دیا وہ بالکل درست ہے کہ جب انڈر گریجویٹ لڑکیوں کے لئے انہی کے کیمپس میں ایک اچھی لائبریری موجودہے اور اگرانہیں کسی ایسی کتاب کی ضرورت محسوس ہو جو اس لائبریری میںنہ ہوتو۲۴گھنٹے کے اندر وہ کتاب فراہم کرانے کا بندوبست بھی ہے توایسی صورت میں تین کلو میٹر دورمولانا آزاد لائبریری میں طالبات کو مولانا آزاد لائربیری جانے کی کیا ضرورت ہے۔کیا کوئی باپ ایسی صورت میں اپنی بیٹی کو تین کلو میٹر دوربھیجنے کا رسک لے گا۔ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اورتعلیمی ادا روں میںجنسی دست درازی کی خبریں مسلسل آرہی ہیں اس کی وجہ کیا ہے اس پرقابو پانے کی صورت کیا ہے کیا اس کا کوئی حل نام نہاد میڈ یا کے پاس ہے ۔ اسمر تی ایرانی جو ایک خاتون ہیں کیا انہیں بیٹیوں کے تحفظ کا احساس نہیں ہے کہ انہوں نے محض پروپیگنڈہ کی بنیاد پر ایک ایسے وائس چانسلر کے خلاف بغیر تحقیق کے نوٹس جاری کردیا جنہوں نے ایک مشفق باپ کی طرح طالبات کو مشورہ دیا ،مولانا نے مزیدکہا کہ مسلم یونیورسٹی میں لائبریریوں کی کمی نہیں ہے مختلف شعبہ جات میں کم وبیش ۹۰؍لائبریاں ہیں وہاں مطالعہ کے لیے کسی کوبھی کتابوں کی کمی محسوس نہیں ہوتی ہے۔ رہی بات مولانا آزا د لائبریری کی تووہاں ریسرچ کرنے والی لڑکیاں پہلے بھی جاتی تھیں اور آج بھی جارہی ہیں۔مولانا نے اس بات پرر زور دے کر کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اعلی تعلیم کے ساتھ اپنی ملکی وقومی روایات کی بھی پابند ہے جو بھی ادارہ اپنی ملکی وقومی روایات کا پاسدار نہیں ہوگا تو ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں کوئی رول ادا نہیں کر پائے گا۔