لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تخمینوں پر نظر ڈالیں تو ملک میں فی ہرمنٹ میں ایک حادثہ پیش آتا ہے ہر چار منٹ پر ایک موت ہو رہی ہے۔ یو پی کی بات کی جائے تو یہاں تقریباً سولہ ہزار سڑک حادثات ہر برس ہوتے ہیں ان حادثوں کی روک تھام کیلئے آج ایک پہل کی گئی جس کے تحت آکانشا سمیتی کی ریاستی صدر و سماجی کارکن سربھی رنجن نے عام آدمی سے اپیل کی کہ سڑک حادثات کوروکنے ک
یلئے گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک ضوابط پر عمل کر کے خودکو بھی محفوظ کریں اور خود دوسروں کو بھی محفوظ رہنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے صدر دفترپر سڑک حادثات کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور ٹریفک نظام کیلئے ورکشاپ منعقد کرائی جائے۔ خود کفیل تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ عام آدمیوں کو ٹریفک قانون کی جانکاری مہیا کرانے میں اپنا تعاون دیں۔
ٹریفک ضوابط کی جانکاری شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں تک لوگوں کو پہنچانے کا بندوبست کیا جاناچاہئے۔ سربھی رنجن آج جی پی او کے نزدیک مہاتما گاندھی مجسمہ کے پاس سڑک حادثہ میں مارے گئے لوگوں کی یادمیں شمع روشن کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلوں پر عمل گاڑی چلاتے وقت لازمی طور پر کرنے کیلئے عام آدمیوں کو بیدار کیا جائے۔ موبائل کا استعمال قطعی نہ کیا جائے، دو پہیہ گاڑیوں کے استعمال میں ہیلمٹ کا استعمال اور چار پہیہ گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کرنے کیلئے لوگوں کوبیدار کیا جائے۔