بارہ بنکی :ریاستی ملازمین کی آج آٹھوین دن بھی ہڑتال جاری رہی۔ ضلع کے تمام محکموں کے ملازمین نے ڈی آر ڈی اے کیمپس میں دھرنا ومظاہرہ کیا۔ اسی دوران ملازمین کو بتایا گیا کہ سکریٹری آبپاشی ضلع کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد ملازمین یونین کے صدر پرمود کمارسنگھ کی قیادت میں ان دفاتر پر پہنچ گئے جہاں پر پرنسپل سکریٹری کا دورہ ہونا تھا۔ اور دفاتر کے گیٹ کو بند کردیا۔ جس کی وجہ سے پرنسپل سکریٹری ان دفاتر کا معائنہ نہیں کرسکے اور بغیر دورہ کئے واپس لوٹ گئے۔ ملازمین لیڈر نے اعلان کیا کہ ۲۰ نومبر کو ملازمین کے ذریعہ موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ مظاہرین کو رام دھن مکھرجی، سہدیو ورما، رادھے شیام ورما، راجیش کمار تیواری کے علاوہ امت شریواستو اور کے مشرا وغیرہ نے خطاب کیا۔