نئی دہلی(وارتا) زندگی بیمہ کاوربار سے وابستہ نجی کمپنی ریلائنس لائف انشورینس (آر ایل آئی سی)نے آج عالمی فلاحی تنظیم ’روم ٹو ریڈ‘ کی شراکت سے پورے ملک میں میونسپل کارپوریشن کے ایک سو اسکولوں میں لائبریئری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس کیپٹل کی معاون اکائی آر ایل آئی سی اور روم ٹو ریڈ کا ہدف ایس اشتراکیت کے ذریعہ ملک بھرمیں ۱۰۰ سے زیادہ سرکاری پرائمری اسکولوںمیں لائب
ریری کے قائم کے ساتھ ۱۰ہزار سے زیادہ بچوں تک اپنی رسائی یقینی بنانا ہے۔ آر ایل آئی سی نے یوم اطفال کے موقع پر ممبئی میں اس شراکت کے تحت پہلی لائبریری کا آغاز کیا۔ کمپنی پہلے سال میں راجستھان، اتراکھنڈ، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر کے سرکاری اسکولوں میں لائبریری قائم کرے گی اور ان کا رکھ رکھاؤ بھی کرے گی۔ کمپنی نے کہا کہ اس کی منشا بچوں کو کتابوں کے ذریعہ علم کے میدان میں مستحکم کرنا ہے۔ بیمہ کی طرح تعلیم بھی طویل مدت تک کنبے کے مستقبل کی حفاظت کرتی ہے۔ اس نے حکومت کے تعلیم کی معیار میں بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اسکولوں میں لائبریری کا قائم بچوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلی کیلئے ایک چھوٹا لیکن بے حد اہم قدم ہے۔یہ انہیں بہتر مستقبل کی جانب لے جائے گا۔