دبئی(بھاشا) دبئی میں کل سے دو روزہ ہندوستانی سوتی کپڑوں کی نمائش کا آغاز ہوا۔ اس میں ہندوستان کے بہترین سوتی کپٹروںکو پیش کیا گیا ہے۔ نمائش کا مقصد خرید و فروخت کرنے والوں کو پلیٹ فارم دستیاب کرانا ہے۔ اور متحدہ عرب امارات اور خلیج کے علاقوںمیں بازار کی بنیاد مستحکم کرنا ہے۔ دبئی میں ہندوستان کے کاروباری سفیر انوراگ بھوشن اورکپڑوں کی درآمدات نگرانی بورڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر اے روی کمار نے دے انڈین کاٹن ٹیکسٹائل شو کے نام سے منعقد نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں جن کمپنیوں نے اپنی مصنوعات پیش کی ہیں ان میں برلا سنچری، اڈانی ایکسپورٹس اور اڈیتیہ ایکسپورٹرس شامل ہیں۔ نمائش کا اہتمام کپڑوں کی درآمدات نگرانی بورڈ نے ہندوستانی سفارت خانہ اور دبئی میں کاروباری سفیر کی شراکت سے کیاہے۔ اس میں یو اے ای کے ٹیکسٹائل مرچنٹ گروپ کا تعاون بھی حاصل ہے۔