سہارنپور (نامہ نگار)۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے پردے کو خواتین کے لئے غیر ضروری بتایا ہے ۔سماجوادی پارٹی کے سربراہ کا بیان قابل مذمت ہے ایسا بیان دے کر وہ آر ایس ایس کو خوش کرنا چاہتے ہیں ۔ مذکورہ باتیں مسلم اسکالر اور جامع مسجد گھنٹہ گھر کے خطیب قاری عقیل الرحمن نے کہیں ۔ انہوں نے ملائم سنگھ کے بیان کو شریعت کے خلاف قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خوات
ین پردے میں رہ کر مردوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں جس کی مثال ایران کوویت ، عراق ، سعودی عرب ، افغانستان اور پاکستان ہیں ۔ مولانا زبیر احمد نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے پردے کے لئے جو حکم دیا تھا وہ تا قیامت باقی رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست داں اپنے مفاد کے خاطر اور اسلام مخالف کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کے بیان دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شریعت میں پردہ لازم ہے اور مسلم خواتین رسول کی سنت پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یاد وکی فکر شریعت کو شرمندہ کرنے والی فکر ہے اس لئے اس کی زبردست مذمت کی جانی چاہئے ۔ مولانا ذاکر نے کہا کہ جو لوگ پردے کی مخالفت کررہے ہیں وہ اسلام مخالف ہیں اور ہمیں ایسے موقع پرست سیاست دانوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔