کانپور (نامہ نگار)۔اندراگاندھی کو لوگ خاتون آہن کہتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک کی ترقی میں انہوں نے اہم رول ادا کیا اور اعلیٰ قیادت کا مظاہرہ کیا ۔ مذکورہ باتیں کانگریس پارٹی کے ذریعہ نہرو اندرا ہفتہ کے تحت خاتو
ن تفتیش کاری کے موقع پر پارٹی کے مہانگر دفتر پر منعقد مذاکرے کو خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔ ریاستی کانگریس مجلس عاملہ کی سابق رکن روما چٹرجی نے کہا کہ ملک اور سماج میں تیزی سے تبدیلی ہو رہی ہے ۔ خواتین تمام شعبوں میں مردوں کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ کررہی ہیں۔ جس کا آغاز آزادی سے پہلے لکشمی بائی اور اندرا گاندھی نے کیا تھا ۔ اندرا گاندھی نے بچپن میں تحریک آزاد ی میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے اہم اقدامات کئے ۔ جس کی وجہ سے دنیا میں ان کی شبیہ خاتون آہن کے طور پر بن گئی ۔ اس لئے موجودہ وقت میں خواتین کو ان کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ لینا چاہئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنتوش ترپاٹھی ، ڈاکٹر شارداپانڈے ، آرتی دیکشت اور نیلیما چورسیا وغیرہ موجود تھیں ۔