سوچچ ۔پانچ بار کے عالمی چمپئن وشوناتھن آنند اب عالمی شطرنج چمپئن شپ کے میچ میں میگنس کارلسن کے سامنے کرو یا مرو کی حالت میں ہیں چونکہ صرف چار بازیاںبچی ہیں اور وہ پورے ایک پوائنٹ سے پیچھے ہیں۔ کارلسن آٹھ مقابلوں کے بعد 4۔5۔ 3۔5 سے آگے ہیں اور آنند پر کم سے کم ایک جیت درج کرنے کا کافی دباؤ ہے۔ اگلے دو مقابلوں میں اگر ایسا نہیں ہو سکا تو آنند کیلئے کافی دیر ہو جائ
ے گی۔ کل ہونے والے نویں مقابلے سے پہلے آنند کیلئے تشویش کا سبب صرف میچ کی صورتحال نہیں بلکہ کارلسن کی تیاری بھی ہو گی۔
آنند نے تیسرے میچ میں اچھی تیاری کی تھی لیکن اس کے بعد سے کارلسن پکی تیاریوں کے ساتھ اترے ہیں۔ ناروے کے اس کھلاڑی نے نئی چالوں کے علاوہ آنند کی طاقت مانی جانے والی ابتدائی چالوں کے تلسم کو بھی توڑ دیا ہے۔ آٹھویں میچ میں یہ واضح ہو گیا کہ آنند کو بہتر تیاری کرنی ہوگی۔ کارلسن نے کالی مہروں سے کافی تیزی سے چالیں چلی جبکہ آنند نے کافی وقت لیا۔ جب تک ان کے سوچنے کا وقت آیا تب تک ڈرا تقریبا طے ہو چکا تھا۔ کارلسن اب خطاب برقرار رکھنے سے صرف چار ڈرا دور ہیں۔ کارلسن غلطیاں کرنے کے عادی نہیں ہیں اور خطاب کے قریب پہنچ کر اپنا سب سے بہترین مظاہرہ کرتے ہیں۔ آنند کو اب سفید یا سیاہ مہروں سے اپنی بہترین کارکردگی کرنی ہوگی تاکہ خود کو پیچیدہ حالات سے باہر نکال سکے۔ ہندوستانی خیمہ ایک اور ڈیفنس اپنانے کی سوچ رہا ہوگا لیکن چھٹے مقابلے میں خوشی کی کراری ہار ان کی ذہن میں ہوگی۔ آنند چھٹے میچ میں آغاز میں ہی دباؤ میں آ گئے اور اس سے نکل نہیں سکے۔ اس کے بعد سے کارلسن حاوی ہو گئے ہیں اور آنند کی ابتدائی چالوں کو انہوں نے بے اثر کر دیا ہے۔ آنند کل سیاہ مہروں سے کھیلیں گے۔ عالمی چمپئن شپ کے اس مقابلے میں اگر کوئی موڑ آنا ہے تو اگلے دو دن میں ہی آئے گا کیونکہ اس کے بعد آنند کی واپسی کے راستے بند ہو جائیں گے۔