لندن(وارتا) موبائل فون یا ٹیبلٹ اور اس پر مہیا سہولتوں کی مسلسل ہو رہی تشہیر کے بدولت سال ۲۰۱۷ کے اختتام تک دنیا میں موبائل کے تجارتی لین دین کرنے والے لوگوں کی تعداد موجودہ ۶ء۱ ارب سے بڑھ کر ۲؍ارب سے زیائد ہوجائے گی۔ تحقیقی صلاح دینے والی کمپنی جونیپر ریسرچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ موبائل فون کے ذریعہ سے بینکنگ، زر مبادلہ آن لائن جیسی خدمات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس میں صارفین آن لائن شاپنگ کیلئے کمپیوٹر کے بجائے اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کو کافی ترجیح دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ۵ برسوں میں ترقی یافتہ ملکوں کے بازار میں ہونے والے کل آن لائن لین دین میں ۵۰ فیصد سے زیادہ موبائل فون کے ذریعہ کئے گئے ہیں حالانکہ جاپان اور جنوبی کوریا کے باہر بھی آن لائن ادئیگی میں تیزی آئی ہے اور موبائل فون بننے والی امریکی کمپنی ایپل کے آئی فون ۶پلس کے اپلیکیشن اپیل پے کا اس میں اہم تعاون ہوسکتاہے۔ رپورٹ میں موبائل کمپنیوں کو ابھرتے بازار والے ملک میں موبائل وائلٹ، بچت اور چھوٹا بیمہ جیسی خدمات کیتوسیع کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ساتھ ہی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کے ذریعہ بھی لین دین کو فروغ دینے پر زور دیا گیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ برانڈ و خوردہ کمپنیوں کو فیس بک اور فاراسکوائر جیسی سائٹوں کے ذریعہ سے صارفین کیلئے آفر پیش کرنے چاہیے۔ اس سے دنیا کے مختلف حصوں میں موبائل فون کے ذریعہ لین دین میں کافی اضافہ ہوگا۔ کمپنی کو صارفین کے محفوظ لین دین سے جوڑی فکروںکو تصفیہ بھی کرنا چاہیے۔