دبئی۔ہندوستان آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں سب سے اوپر پر بنا ہوا ہے جبکہ وراٹ کوہلی بلے بازوں کی درجہ بندی میں دوسرے اور کپتان مہندر سنگھ دھونی ساتویں نمبر پر ہیں۔ اس درمیان کینبرا میں کل جنوبی افریقہ کو 73 رنز سے شکست دینے کے بعد آسٹریلوی ٹیم درجہ بندی میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے اور 2011 ورلڈ کپ چمپئن ہندوستان سے صرف دو پوائنٹس پیچھے ہے۔ ہندوستان کے 117 پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا اگ
ر باقی دونوں ون ڈے جیت جاتا ہے تو اعشاریہ کے بعد کا حساب کی بنیاد پر ہندوستان کو پچھاڑکر اوپر پہنچ جائے گا۔ وہیں جنوبی افریقہ اگر آخری دونوں ون ڈے جیت لیتا ہے تو دوسرے مقام پر آ جائے گا۔بلے بازوں کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولئیرس 888 سب سے اوپر پر ہیں جبکہ کوہلی 862 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ دھونی 738 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ گیند بازوں کی درجہ بندی میں بھونیشور کمار 641 پوائنٹس لے کر آٹھویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے معطل آف اسپنر سعید اجمل سب سے اوپر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین سب سے اوپر پر ہے۔ فہرست میں ہندوستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ تین میں نہیں ہے۔اس درمیان ٹیم درجہ بندی میں شامل بنگلہ دیش اور زمبابوے کے پاس اہم درجہ بندی پوائنٹس لینے کا موقع ہے۔ دونوں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کل سے چٹگائوں میں شروع ہوگی۔نویں نمبر پر بنگلہ دیش کو فی الحال زمبابوے پر 11 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے جو جیتنے کی پوزیشن میں اور بڑھ سکتی ہے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے اس کے پوائنٹس کا فرق بھی کم ہو جائے گا۔ سیریز 5.۔ 0 سے جیتنے پر بنگلہ دیش کو 22 پوائنٹس کی سبقت مل جائے گی جبکہ 4 ۔1 سے جیتنے پر سبقت 17 پوائنٹس کی ہوگی۔ زمبابوے اگر 5.۔ 0 سے جیت جاتاہے تو درجہ بندی میں نویں مقام پر پہنچ جائے گا۔