سڈنی۔ جنوبی افریقہ کے اہم اسپنروں میں سے ایک عمران طاہر کو آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں کھیلنا مشکل ہے۔کینبرا میں ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں ملی
73 رن کی شکست کے دوران عمران کو چوٹ لگ گئی تھی ۔ایسے میں آ
سٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی ٹیم سے باہر رہ سکتے ہیں۔ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے دوایک کی برتری بنا لی ہے۔ سیریز کے باقی دو میچ میلبورن اور سڈنی میں کھیلے جانے ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 سے قبل میزبان آسٹریلیاکے خلاف اس سیریز کو دونوں ٹیموں کے درمیان تیاری کے لحاظ سے اہم سمجھا جا رہا تھا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولئیرس نے کہا مجھے لگتا ہے کہ عمران کے گھٹنے میں مسل آ گیا ہے۔ ہم ان کی فٹنس کا جائزہ لیں گے اور رات بھر میں ان کی چوٹ کو دیکھیں گے اور میچ کی صبح ان کے کھیلنے پر کوئی فیصلہ لیں گے۔ میں فی الحال نہیں جانتا کہ ان کی چوٹ سنگین ہے یا نہیں ۔ جنوبی افریقی ٹیم میں پارٹ ٹائم اسپنر جے پی ڈومنی پہلے ہی ٹیم سے باہر ہے۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔ 30 سالہ ڈومنی چھ ہفتے کے لیے ٹیم سے باہر ہے۔ ڈی ولئیرس نے کہا ڈومنی کو گھر بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ عالمی کپ کے لیے خود کو تیار کر سکیں۔ وہ ہماری ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔ ان کی موجودگی سے ٹیم میں توازن پیدا ہوتا ہے۔ امید ہے کہ وہ اگلے سال تک ٹیم میں واپس لوٹ آئیں گے ۔