سڈنی ۔آ سٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ریان ہیرس نے کہاہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میچ کیلئے تیار نہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ جتنی زیادہ بولنگ کریں گے اتنی ان کی کارکردگی میں بہتری آ ئے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے کہ وہ ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میچ میں آ سٹریلوی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں لیکن وہ امانت داری سے کہیں تو اس ٹسٹ میچ کیلئے ابھی 100 فیصد فٹ نہیں۔ ہندوستان کے خلاف کھیلی جانے سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور آ سٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ گھنٹے کی انجری کی وجہ سے ریان ہیرس رواں سال مارچ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے آ ئوٹ ہیں تاہم وہ آ سٹریلیا میں ڈومسٹک کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔وہیں دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر شین وارن نے آ سٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کارکردگی پر خدشات کا اظہار کیا تاہم خراب فارم اور فٹنس مسائل میں مبتلا ہونے کے باوجود انہوں نے ورلڈ کپ کیلئے کپتان مائیکل کلارک کی بھر پور حمایت البتہ پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی دکھانے پر بیٹنگ لائن کیلئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا
ہ انہیں پوری امید ہے کہ مائیکل کلارک ایک مرتبہ پھر سے سنچریاں اسکور کرنا شروع ہوجائیں گے۔ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ آ سٹریلوی کرکٹ ٹیم میں کافی میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں جو آ سٹریلوی ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر ورلڈ کپ جیتوانے کی بھرپوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ شین وارن نے کہاکہ اگر اس ورلڈ کپ کیلئے ایک درست ٹیم کا انتخاب کیا گیا تو اس میں کوئی شک نہیں آ سٹریلوی ٹیم ایک مرتبہ پھر سے یہ ورلڈ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ پاکستان کے خلاف سیریز ہارنے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں ٹیم ایک پلیٹ فارم پر یکجا نہیں نظر نہیں آ ئی اور نہ ہی بیٹسمینوں نے کوئی خاطر خواہ کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت آ سٹریلوی ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ رنز اسکور نہ کرنا ہے جس کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین کپتان مائیکل کلارک کی صورت میں دستیاب ہے جو ورلڈ کپ سمیت دیگرے سیریز میں آ سٹریلوی ٹیم کو کامیابی دلوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔