نئی دہلی(وارتا) موسیقی کاروبار میں لمبے عرصے تک اپنی بادشاہت قائم رکھنے والی معروف کمپنی ٹی سیریز نے اپنا پہلا اسمارٹ فون فیدر ایس ایس ۹۰۹ پیش کیا ہے۔ جس کی قیمت ۵۷۹۹ روپئے ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس اسمارٹ فون میں ۹۶۰گنا ۵۴۰ پیکسل ریزولیشن والا ۵ء۴ انچ کا ڈسپلے ہے۔ کواڈ کور ۳ء۱ گیگاہرٹز میڈیا ٹیک ایم ٹی ۶۵۸۲ پروسیسر اور ۵۱۲ ایم بی ریم نسب ہے۔ اس میں پیچھے کی جانب ڈبل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ۸میگا پکسل کا کیمرہ ہے اور دو پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی ہے۔ اس میں چار جی بی انٹر نل اسٹوریج کے ساتھ ۳۲ جی بی تک مائیکورایس ڈی کارڈ لگایا جاسکتاہے۔ اس کی بیٹری ۱۶۰۰ایم ایچ کی ہے۔ اس علاوہ تھری جی وائی فائی، بلوٹوتھ ۰ء۳اور جی پی ایس کی سہولت بھی شامل ہے۔ دورنگوں میں دستیاب یہ اسمارٹ فون فی الحال آن لائن فروخت کیا جارہا ہے۔