لکھنؤ(بیورو) اتر پردیش کے سکریٹری محکمہ شہری ترقیات شری پرکاش سنگھ نے ریاست کے سبھی مقامی بلدیاتی اداروں میں واقع مذبح خانوں اور گوشت کی دکانوں کو سادھو ٹی ایل واسوانی کے یوم پیدائش پر ۲۵؍نومبر کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔اس سلسلہ میں سبھی منطقائی کمشنروں ،ضلع مجسٹریٹوں اور سٹی کمشنروں کو ارسال کئے گئے سرکولر میں کہا گیا ہے کہ سادھو ٹی ایل و اسوانی کی یوم ولادت کو گوشت سے پاک یوم کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے انتظامیہ نے اس دن سبھی مقامی بلدیاتی اداروں میں گوشت کی دکانوں ومذبح خانوں کو بند رکھے جانے ک
ا فیصلہ کیا ہے۔سبھی ضلع مجسٹریٹوں اور سٹی کمشنروں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس احکام کے تئیں دیگر کے ساتھ شہری ترقیات کے سبھی پانچ ستارہ ہوٹلوں کو بھی احکام کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے مد نظر گوشت سے پاک یوم پر کم سے کم دو ہوٹلوں کا اچانک معائنہ کرکے رپورٹ انتظامیہ کو ارسال کریں۔