نئی دہلی(وارتا) ریزرو بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی صارف کے اکاؤنٹ میں رقم کم از کم حد سے نیچے آنے پر اس کو ضرور مطلع کریں۔ اطلاع دینے کے بعد بھی اگر رقم نہیں جمع ہوتی ہے تو ان پر جرمانہ لگایا جانا چاہیے۔ آر بی آئی نے بینکوں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس طرح کے کھاتوں میں کم از کم بیلنس میں آئی کمی کے مطابق ہی جرمانہ عائد کریں۔مذکورہ ہد
ایت یکم اپریل ۲۰۱۵ سے نافذ ہوگی۔آر بی آئی نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈروں کو اس سلسلے کی اطلاع ایس ایم ایس، ای میل یا مکتوب کے ذریعہ دی جانی چاہیے جس سے وہ جرمانے سے بچ سکیں اور اس کے لئے ایک ماہ کا وقت بھی دیا جانا چاہیے۔