ممبئی۔وراٹ کوہلی کی قیادت میں 18 رکنی ہندوستانی کرکٹ ٹیم چار دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے چار میچوں کی ٹسٹ سیریز کیلئے آج یہاں صبح روانہ ہو گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹسٹ برسبین میں چار آٹھ دسمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انگوٹھے کی چوٹ سے پریشان کپتان مہندر سنگھ دھونی پہلے ٹسٹ میچ میں نہیں کھیلیں گے لیکن ان کے دوسرے ٹسٹ میں واپسی کرنے کی امید ہے۔ ان کی جگہ پہلے ٹسٹ میں کوہلی کپتانی کا بوجھ سنبھالیں گے۔ پہلے ٹسٹ کیلئے نمن اوجھا کو محفوظ وکٹ کیپر کے طور پر رکھ دیا گیا ہے اور دھونی کے دوسرے ٹسٹ میں واپسی کرنے پر وہ واپس لوٹ آئیں گے۔ہندوستان 24 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف دو دن کے پریکٹس میچ میں اتریگا۔ اس کے بعد مہمان ٹیم کرکٹ آسٹریلیا الیون 28-29 نومبر کے خلاف ایڈیلیڈ میں دو دنوں کا ایک اور پریکٹس میچ ہوگا۔ دوسرا ٹسٹ ایڈیلیڈ میں 12-16 دسمبر، تیسرا میلبورن میں 26-30 دسمبر اور چوتھا اور آخری ٹسٹ سڈنی میںتین سات جنوری کھیلا جائے گا۔ ٹسٹ سیریز کے بعد ہندوستان آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ ایک سہ رخی ون ڈے سیریز میں حصہ لے گا جو 16 جنوری سے
شروع ہوگی اور ایک فروری کو ختم ہو جائے گی۔وہیں دوسری جانب ہندوستانی کوچ ڈنکن فلیچر یہاں ٹیم کی روانگی سے پہلے پریس کانفرنس میں موجود نہیں تھے اور بی سی سی آئی کے مطابق وہ جنوبی افریقہ سے براہ راست آسٹریلیا میں ٹیم سے جڑیں گے۔کوہلی اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری نے چار دسمبر سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم کی روانگی سے پہلے میڈیا کو خطاب کیا۔ جنوبی افریقہ میں بس چکے فلیچر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے ختم ہونے کے بعد کچھ دنوں کے چھٹی پر چلے گئے تھے۔بی سی سی آئی کے ایک افسر نے پی ٹی آئی سے کہافلیچر کی بیوی کی طبیعت اچھی نہیں ہے اور انہوں نے بورڈ کو مطلع کیا ہے وہ آسٹریلیا میں ٹیم سے جڑیں گے۔وہیں دوسری جانب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 5-0 کی ریکارڈ جیت درج کرنے کے باوجود ہندوستانی ٹیم کی نمبر ایک ون ڈے رینکنگ خطرے میں ہے۔آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ پر 3 وکٹ کی جیت نے یہ خطرہ پیدا کیا ہے۔آسٹریلیا اتوار کو ہونے والے آخری ون ڈے میں جیت درج کر ٹیم انڈیا کو دوسرے نمبر پر ڈھکیل سکتی ہے۔ یہاں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر ہوئے چوتھے ون ڈے میچ میں جمعہ کو آسٹریلیا نے مہمان جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دی۔اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کر لی۔104 رنز کی بہترین اننگز کھیلنے والے اسٹیون اسمتھ اس جیت کے ہیرو رہے۔ان کی سنچری کے دم پر ہی میزبان ٹیم نے 268 رنز کا ہدف ایک اوور باقی رہتے ہی حاصل کر لیا۔موجودہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم نمبر ایک پوزیشن پر قابض ہے۔اس کے کھاتے میں 117 درجہ بندی پواٹس ہیں۔116 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ساؤتھ افریقی ٹیم پر ایک اور ون ڈے جیت آسٹریلیا کو ایک پوائنٹس کا فائدہ دے گی اور اعشایہ کے فرق کے ساتھ آسٹریلیاہندوستانی ٹیم کو پچھاڑکر نمبر ایک مقام پر آ جائے گی۔اتوار 23 نومبر کو سڈنی میں ہونے والے ون ڈے میں اگر آسٹریلیا جیت تو وہ پہلے نمبر پر آ جائے گا۔ہندوستانی ٹیم کی بادشاہت کے برقرار رہنے کیلئے ضروری ہے کہ جنوبی افریقہ سڈنی میں جیت درج کرے۔