ہانگ کانگ۔نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی کے سری کانت کوہانگ کانگ اوپن سپر سریز کے مرد سنگلز کے سیمی فائنل میں پہلی سیڈ چین کے چین لوگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی اس شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج ختم ہو گیا۔چائنا اوپن سپر سریز پریمیئر میں ملی تاریخی فتح کے بعد مرد بیڈمنٹن رینکنگ میں چوٹی کے 10 کھلاڑیوں میں جگہ پانے والے سری کانت کو کوولون میں ایک گھنٹے سے زیادہ دی
ر چلے مقابلے میں عالمی چمپئن چین نے 17-21 21-19 6-21 سے شکست دی۔ سری کانت اس سے پہلے اگست میں بی ڈبلیو ایف عالمی چمپئن شپ میں چین کے ہاتھوں ہارے تھے لیکن آج ہندوستانی کھلاڑی نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلا گیم ہارنے کے بعد سری کانت نے دوسرے گیم میں زبردست واپسی کی اور 21-19 سے دوسرا گیم اپنے نام کیا۔ اگرچہ اگلے گیم میں چین نے انہیں آسانی سے 6-21 سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔وہیں دوسری جانب ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ ہونے سے قبل دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بنناچاہتی ہیں۔ وہ اس وقت عالمی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔وہ بہت جلد نمبر ون پر پہنچنا چاہتی ہیں۔28سالہ ثانیہ مرزاکا کہنا ہیکہ وہ اب کچھ مکس ڈبلزگرینڈ سلم اور14میڈلز جیت چکیں ہیں۔اب میںآ ئندہ سال ویمنزڈبلزگرینڈسلم کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پر عزم ہوں۔ ثانیہ مرزا برسبین اور سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ سے آئندہ سیزن کاآ غازکریں گی۔