نئی دہلی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ہندوستانی دورے سے ہٹنے والے کیریبین کھلاڑیوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے زمانے کے بڑے بلے باز برائن لارا نے کہا کہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان بات چیت اہم ہے اور اب وقت آ گیا ہے جبکہ اندرونی مسائل کا عام کرنے سے بچنا چاہئے۔لارا نے کہاہندوستان میں کھلاڑی بغیر معاہدے کے کھیل رہے تھے۔ میں کس طرح سمجھ لوں کہ آپ میرے مفادات کی پرواہ کر رہے ہو۔ ہاں آپ ایسے فیصلے کر سکتے ہو جو کہ حالات کے سازگار نہیں ہوں جیسا کہ ہم ابھی دیکھ رہے ہیں۔ ہندوستانی دورہ درمیان میں چھوڑنا کھلاڑیوں کے ذاتی کیریئرز کی نظر سے بھی صحیح نہیں تھا۔انہوں نے کہالیکن ہمیں اپنی باتوں کو عوامی کرنا بند کرنا ہوگا اور ہمیں معاملات سے خود نمٹنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ میرا خیال ہے کہ آپس میں زیادہ سے زیادہ بات چیت کے ذریعے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ڈیون براوو کی قیادت والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے بورڈ کے ساتھ ادائیگی تنازعہ کی وجہ سے اکتوبر میں درمیان دورے سے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔ویسٹ انڈیز کے زبردست کرکٹر برائن لارا نے کہا ہے کہ روہت شرما کے ون ڈے میچوں میں 264 رنز کے ریکارڈ کو توڑ پانا کسی دوسرے کھلاڑی کیلئے بے حد مشکل ہے۔روہت نے گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں اپنی دھماکہ خیز اننگز سے کرکٹ کی دنیا کو حیرت می
ں ڈال دیا تھا۔انہوں نے ہندوستان کے ہی ویریندر سہواگ کے 219 رنز کے ریکارڈ کو توڑکر تاریخ رقم کر دی تھی۔لارا نے کہاہم سب سر ویوین رچڈرس کی مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف 189 رنز کی اننگز اور گیند بازوں پر ان دبدبے کو دیکھ کر بڑے ہوئے لیکن مجھے لگتا تھا کہ 200 رن بنانا ممکن ہے۔مجھے یقین ہے کہ روہت کے اسکور تک پہنچ پانا اب مشکل ہے۔یہ حیرت انگیز کارکردگی تھی۔یہ بہت خاص اننگز تھی۔اس کو توڑ پانا بہت بہت مشکل ہے ٹسٹ میچ میں ناٹ آؤٹ 400 اور پہلی قسم کے کرکٹ میں ناٹ آؤٹ 501 رنز کا انفرادی عالمی ریکارڈ رکھنے والے لارا روہت کی اننگز کے زیادہ تر وقت لندن کی فلائیٹ میں تھے لیکن جب 27 سالہ دائیں ہاتھ کے ہندوستانی بلے باز نے ڈبل سنچری جڑی تب تک وہ اپنے ہوٹل میں پہنچ گئے تھے۔45 سالہ لارا نے کہاجب انہوں نے 200 رنز بنائے تو میں نے سوچا کہ اس شخص نے یک روزہ بین الاقوامی میچ میں دو بار ڈبل سنچری بنا لی ہے لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ ایسا کچھ ہو گیا جو میں نہ کر پایا۔ ون ڈے کرکٹ میں 169 کا سب سے زیادہ اسکور بنانے والے لارا نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی تو انہیں لگتا تھا کہ 200 رن کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن روہت کے اسکور کو توڑنا اب کسی بھی بلے باز کا دور کی کوڑی ہے۔لارا کا خیال ہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ نے گزشتہ پانچ سالوں میں تین بار ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ کو توڑنے میں اہم کردار نبھایا ہے۔لارا نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 کی وجہ ٹسٹ کرکٹ میں میرے 400 رن کے ریکارڈ کو توڑنا مشکل نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہاکرس گیل، وراٹ کوہلی اگر ٹسٹ میں دو دن اچھی بلے بازی کریں اور جس طرح سے وہ بلے بازی کرتے ہیں۔تو کچھ بھی ممکن ہے۔میرا خیال ہے کہ ٹوئنٹی 20 سے لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے۔کھلاڑی 200-250 کا اسکور بنا رہے ہے۔