جمشید پور(ایجنسی) ہندوستان کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹاٹا موٹرس۱۹۔۲۰۱۸ تک اپنے کاروباری گاڑیوں کی برآمدات تین گنا اضافے کرنے کے مقصد سے روس آسیان ممالک سمیت مختلف بازاروںپر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
کمپنی فی الحال مغربی ایشیا اور افریقی بازاروں میں اپنے گاڑیاں برآمد کرتی ہے اور اس نے اپنے ہدف کی توسیع کیلئے موجودہ اور نئے بازاروں میں برآمدات کو فروغ دینے کا ہدف قائم کیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کے کارگزار ڈائریکٹر روی پشرودی نے بتایا کہ رواں مالی برس میں ہم تقریباً ۵۰ ہزار کارگزار گاڑیوں کی برآمدات کرنے والے ہیں۔ آئندے تین چار برسوں میں ہم نے ان کی تعداد بڑھاکر ۵ء۱ لاکھ گاڑیاں کرن
ے کاہدف مقرر کیا ہے۔ انھوںنے کہا کمپنی برآمدات بازار پر بڑا داؤں لگانے کیلئے تیار ہیں کیوں کہ اس کے پاس ان علاقوں کے لئے مناسب پروڈکٹ ہیں۔
پشرودی نے کہا پرائما سریز کے طور ہمارے پاس بہتر پروڈکٹ ہیں اور جہاں تک برآمدات کی بات تو ہم بڑاداؤ لگانے تیار ہیں ہمارے پاس پڑوسی ممالک جہاں ہماری موجودگی مستحکم ہے کے علاوہ ترقی یافتہ بازاروںکی ضرورت پوری کرنے کی صلاحیت ہے۔ انھوںنے کہا اس کے علاوہ زر مبادلہ میں استحکام آنے سے بھی برآمدات میں بہتری کے اثارہیں۔ پشرودی نے کہا کمپنی نے وسیع امکانات والے بازاروں کے طور پر مشرقی یوروپ، روس اور آسیان ممالک جیسے مختلف علاقوں کو نشان زد کیا ہے۔ اس کے علاوی کمپنی افریقی پروڈکٹ پورٹ فلیو بھی مضبوط کررہی ہے۔ انھوںنے بتایا کہ ہم نے گذشتہ برس انڈونیشیا اور حال میں فلپائنس میں پرائما ٹرک پیش کئے ہیں اب ہم چوتھی سہ ماہی میں ملیشیا اور ویتنام میں بھی اسے متعارف کرانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ ہم جنوبی افریقہ میں مواقع اسمبلنگ پلانٹ میں اپنے پروڈیکٹ کی تعداد بڑھانے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔
روسی بازار کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے کمپنی نے حال ہی میں ایک ڈسٹریبیوٹر متعین کیاہے اور وہ وہاں پر پرائما سریز کے ٹرک پیش کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ٹاٹا موٹرس فی الاحال کئی غیر ملکی بازاروں میں ٹرک؍بس،پک اپ ٹرک جینون ایکس ٹی اور منی ٹرک ایس کی برآمدات میں شامل ہیں۔ کمپنی نے آئندہ برس اپنی ہلکی کاروباری گاڑیاں الٹرا کی درآمد بھی شروع کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ گھریلوبازار کے بارے میں سوال کئے جانے پر پشرودی نے کہا کہ اس میں توسیع و ترقی درج ہونی شروع ہوگئی ہے۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت کانکنی اور بنیادی ڈھانچہ جیسے میدانوں میں توسیع و ترقی کی راہ ہموار کرے تاکہ ترقی برقرار رکھی جاسکے۔