فتح پور (نامہ نگار)۔گزشتہ کافی عرصہ سے گاڑی چرانے والوں کے خلاف ایس پی کی ہدایت پر شروع کی گئی مہم کو اس وقت اہم کامیابی حاصل ہوئی جب چوری کی
۱۳ موٹرسائیکلوں سمیت تین لٹیروں کو کرائم برانچ کی ٹیم نے گرفتا
ر کرلیا ۔ جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ایک لٹیرا رائفل چھوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ونود کمار سنگھ نے بتایا کہ کافی دنوں سے ضلع کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں کی خبریں موصول ہو رہی تھیں اس سلسلے میں انہوں نے خصوصی مہم کے تحت ایک ٹیم تشکیل کی تھی جس کے تحت ٹیم کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کرائم برانچ ٹیم کے انچارج ہیمنت بھوشن سنگھ ، سب انسپکٹر بلرام سنگھ ، انچارج سرویلانس راجیش سنگھ ، سپاہی رویندر پرتاپ ، رام راج سنگھ اور انسپکٹر انچارج تھریاؤں کو مخبر نے اطلاع دی کہ موٹر سائیکل چرانے والوں کا گروہ چوری کی موٹرسائکلوں کے ساتھ ہسواں ہوتے ہوئے شاہ راہ کی طرف جارہے ہیں ۔ خبر ملنے کے بعد ٹیم نے ہسواں بلاک تراہے پر ناکہ بندی کرتے ہوئے تین مجرمین کو گرفتار کرلیا ۔ا ن کے نام عارف ، رام سوروپ ، دھرمیندر کمار ہیں ۔ یہ تینوں حسین گنج علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ جب کہ راجو شاہ کھمبہ پور کوتوالی صدر کا رہنے والا ہے ۔ اور تین سو پندرہ بور کی رائفل چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ ایس پی مسٹر سنگھ نے بتایا کہ برآمد رائفل بشنو پوری کالونی سے چوری کی گئی تھی ۔ ملزمین نے اقبال جرم کرلیا ہے ۔