بغداد، 25 نومبر (رائٹر) شمالی بغداد میں آج صبح ایک کار بم دھماکے میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 22 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
پولس نے بتایا کہ اس کے علاوہ راجدھانی کے جنوب میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ خیال کیا جاتا ہے ک
ہ یہ بم دھماکے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کی طرف سے کئے گئے ہیں جنہوں نے عراق کے شمالی و مغربی حصے کے بہت بڑے علاقے پر اپنا قبضہ کررکھا ہے۔
مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق مغربی صوبہ انبار کی راجدھانی رمادی میں فوج اور اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کے درمیان شہر پر قبضے کے لئے گزشتہ چار روز سے جنگ جاری ہے۔
اس تصادم میں آئی ایس کے چار جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ اگست سے شیعہ فوجی دستہ، کرد پیشمرگہ اور عراق کی سرکاری فوج نے امریکہ کے فضائی حملے کی مدد سے اس صوبہ کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے، مگر دہشت گرد تنظیم اس صوبہ کو اپنے قبضے میں کرنے کی کوشش میں ہے۔