ہاپوڑ(نامہ نگار)۔ آبی وسائل کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج کہا کہ موجودہ دور مقابلہ کا دور ہے ۔ مقابلہ کے بغیر انسان کی ترقی ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیامیں ہندوستان دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والا پہلا ملک ہے ۔مرکزی وزیر اومابھارتی آج قومی شاہراہ چوبیس پر واقع گاؤں چھجار سی میں آل انڈیا تعلیمی ادارہ بھارتیہ سے متعلق عوامی تعلیم کمیٹی کے ذریعہ منعقد تقریب کو خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ گنگا کی صفائی اور آلودگی سے بچانے کے لئے وسیع پیمانہ پر کام کیاجارہا ہے۔ تقریب کا افتتاح اوما بھارتی نے شمع روشن کرنے کے بعد کیا۔اس کے بعد لوگوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر شیشو مندر کے بچوں نے رقص اور ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ تقریب کی صدارت دنیش گوئل نے کی ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم کنہی سنگھ یادو ، سی او پروین رنجن ، کوتوالی انچارج وی پی یادو ، وائی پی سنگھ، مہیش اگروال ،
نریش تومر اور بینا گوئل وغیرہ موجود تھے