لکھنؤ(نامہ نگار)محض موج مستی کیلئے خواتین سے لوٹ مار کرنے والے چار لٹیروں کو گذشتہ شب علی گنج پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس نے انکے قبضے سے دو ہائی اسپیڈ موٹرسائیکل، درجنوں موبائل فون، لوٹے گئے زیورات اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا ہے۔
ایس پی گومتی پار دنیش یادو نے بتایا کہ علی گنج پولیس نے دوشنبہ کی دیر شب سیکٹر ای واقع کوڑا گھر کے نزدیک دو ہائی اسپیڈ موٹرسائیکل سوار چار مشتبہ نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کو دیکھ کر موٹرسائیکل سوار نوجوان فرار ہونے لگے اور آپس میں ٹکرا کر گر پڑے۔ پولیس نے سبھی کوگھیرا بندی کرکے پکڑ لیا۔ تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے دو سونے کی چین، ۸چاندی کی پائل، ۳انگو
ٹھیاں، منگل سوتر، دو ٹاپس، د وجھمکی، ۳۱ موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا۔
پولیس کی پوچھ گچھ میں پکڑے گئے لٹیروں نے اپنانا م گڑمبا کا دیپک، مڑیاؤں کا انوج، انکت اور انوپ سنگھ بتایا۔ پکڑے گئے لٹیروں نے علی گنج میں چار ، جانکی پورم میں تین اور گڑمبا میں دو لوٹ کی واردات انجام دینے کی بات قبول کی ہے۔ ملزمین نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ لوگ شاہ خرچی کیلئے خواتین سے لوٹ پاٹ کی واردات کو انجام دیتے تھے۔ برآمد کی گئی موٹرسائیکلوں کے کاغذات نہیںملے ہیں۔ پولیس موٹر سائیکلوں کے بارے میں پتہ لگا رہی ہے۔