نئی دہلی، 27 نومبر (یواین آئی) ناموس کی خاطر ہونے والے قتل کو روکنے کے لئے موثر قدم اٹھانے کا لوک سبھا میں آج مطالبہ کیاگیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی کرن کھیر نے ایوان میں وقفہ سوال کے دوران یہ معاملہ اٹھایا اور دہلی میں حال ہی میں 22 سالہ لڑکی بھاؤنا یادو کے قتل
کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خواتین کے خلاف مسلسل بڑھ رہے ہیں جو معاشرے اور حکومت کے لئے تشویش کا باعث ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے معاشرے میں کوئی محفوظ اور آزاد جگہ نہیں بچی ہے اور اس سلسلے میں حکومت اور سماج کو سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جرائم ریکارڈ بیورو کو آنر کلنگ کا مختلف زمرہ بنانا چاہئے جس سے اس کی ہولناکیوں کا پتہ چل سکے۔ دہلی میں گزشتہ دنوں کو بھاونا یادو کے قتل اس کے والدین نے اس لئے کر دیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کر لی تھی۔