لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ جائے جشن لکھنؤ پر لگے ووٹر کیمپ میں ووٹر شناختی کارڈبنوانے والوں کی بھیڑ لگ رہی ہے اس میں دو دن کے اندر تقریباً ۴۰۰ لوگوں نے کیمپ کے ملازمین سے رابطہ قائم کر کے ووٹر شناختی کارڈ بنوانے، ووٹر فہرست میں ترمیم کروانے اور اپنا پتہ تبدیل کروانے سے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی ۱۰۰ سے زائد لوگوں نے ووٹر بننے کیلئے فارم بھر کر جمع کیا ہے۔ ضلع الیکشن دفتر کی جانب سے جائے جشن پر منگل سے ہی ووٹر کیمپ لگایا گیا ہے۔ یہاں الیکشن محکمہ کے ملازمین جائے جشن پر آنے والے لوگوں کو ووٹر بننے کیلئے راغب کر رہے ہیں اس کے ساتھ ہی ووٹر بننے کیلئے کن صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے اس کے بارے میں بھی اطلاع دی جا رہی ہے۔ الیکشن دفتر کے افسر کے سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دو دن میں ۱۰۰ سے زائد لوگوںنے ووٹر بننے کیلئے فارم بھرا۔