لکھنؤ(نامہ نگار)آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے تعزیتی جلسہ میں فورم کے صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے ایم اے کاظمی کی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ مرحوم کاظمی محض ایک سینئر ایڈوکیٹ ہی نہ تھے بلکہ ہمہ جہت خصوصیات کے حامل تھے۔ وہ ملت کا درد رکھنے والے ایک سچے محب وطن تھے۔ تاریخ ، ادبیات اور سماجیات پر ان کی گہری نظر تھی۔ ایک اچھے مقرر ہونے کے ساتھ ان کی گرفت ہم
ارے سماجی اور سیاسی مسائل کو پرکھنے اور سمجھنے پر بدرجہ اتم تھی۔ ایڈوکیٹ جنرل اور اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئر مین کی حیثیت سے انہوں نے ان اہم ذمہ داریوں کو بڑی خوش اسلوبی سے پورا کیا اور ہمیشہ اختلافی مسائل سے گریز کیا۔ وہ فعال اور تعمیری سرگرمیوں مں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ ہم تمام اراکین فورم کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ کیلئے صبر اور مرحوم ایس ایم اے کاظمی کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا کرے۔
٭مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری اور امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے سابق ایڈوکیٹ جنرل ایس ایم اے کاظمی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ مسٹر کاظمی کی رحلت قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ قوم کے مفاد میں غور کرنے والے ایک بہترین شخص تھے۔ مولانا نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کاظمی کیلئے مغفرت اور پسماندگان کو صبر عطا کرنے کی دعا کی ہے۔
٭اردورائٹرس فورم کے تعزیتی جلسہ میں مسٹر کاظمی کے انتقال پر اظہاررنج وغم کیا گیا۔ جلسہ میں پروفیسر جمال نصرت نے کہا کہ مرحوم کاظمی سماج کے ہر طبقہ کیلئے بغیر کسی مفاد کے کام کرتے تھے۔ پروفیسر شارب ردولوی ،وقار رضوی سمیت دیگر افراد نے پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کاظمی کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ جلسہ میں فیاض رفعت، ایم ایم محسن، کاظم رضا، رئیس نقوی، محمد اطہر راجہ سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔
٭ راشٹریہ علماء کونسل نے سید محمد علی کاظمی کے انتقال پرگہری تشویش اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر کاظمی ایک قابل وکیل ہونے کے ساتھ ہی ایک نیک دل و باصلاحیت اور لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ رکھنے والے انسان اور عظیم مفکر بھی تھے۔ مولانا نے مرحوم کے حق میں مغفرت اور ان کے کنبہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر وتحمل کی دعائیں کی ہیں۔ راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی صدر ڈاکٹر نظام الدین خان نے بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اچانک انتقال سے قوم وملت نے ایک بہترین دوست اور اپنا ہمنوا کھو دیا ہے جس سے انسانیت کا بڑا نقصان ہوا ہے۔
٭ارم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام تعزیتی جلسہ کا انعقاد ڈاکٹر خواجہ سید محمد یونس کی صدارت میں ہوا جس میں سید محمد علی کاظمی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ جلسہ میں مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔ جلسہ میں محمد عارف نگرامی، ڈاکٹر رزمی یونس، ایچ ایم یاسین، خواجہ بزمی یونس، ڈاکٹر طارق حسین، خواجہ فیضی یونس، خواجہ سیفی یونس کے علاوہ ارم گرلس ڈگری کالج کی طالبات اور ٹیچروںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
٭انڈین مسلم ویلفیئر ایسو سی ایشن خرم نگر میں سید عتیق الرحمن کی صدارت میں ایک تعزیتی جلسہ ہوا۔ جس میں ایس ایم اے کاظمی کے سڑک حادثہ میں انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ اراکین تنظیم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت ، بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سبکدوش پرنسپل محمد محمود صدیقی، عبدالودود انصاری، منظر الحق منظر، ریحان فاروقی، محمد صغیر عباس وغیرہ موجود تھے۔
٭ریاست کے وزیر ثانوی تعلیم محبوب علی نے ریاست کے سابق ایڈوکیٹ جنرل ایس ایم اے کاظمی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایم اے کاظمی کے انتقال سے قانونی شعبہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
٭ایس ایم اے کاظمی کے سانحہ ارتحال پر یوپی سنی سینٹر وقف بورڈ مال ایوینو واقع دفتر میںچیئر مین زفر احمد فاروقی کی صدارت میں ایک تعزیتی جلسہ ہوا۔ جلسہ میں مرحوم کی قومی خدمات اور جذبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی۔
٭سنی انٹر کالج کے اسٹاف نے ممتاز ماہر قانون ایس ایم اے کاظمی کے اچانک سانحہ ارتحال پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی جلسہ میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر پرنسپل شکیل احمد ، وائس پرنسپل انور قادر، سینئر لیکچرر امیر احمد صدیقی، محمد خالد صدیقی، مسعود جاوید، شکیل گیاوی، ویر بندھو آریہ، عبدالواسع علوی، مختار احمد، وہاج احمد، قسیم احمد، التفات حسین فاروقی، نہال احمد، نورالہدیٰ اور نسیم احمد وغیرہ موجود تھے۔
٭ٹی ای ٹی پاس معلم اردو ایسو سی ایشن اور اردو بچاؤ تحریک کے تحت ایک تعزیتی جلسہ دارالشفاء میں ہوا جس میں سابق ایڈوکیٹ جنرل ایس ایم اے کاظمی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا ایسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری محمد وسیم ندوی نے مرحوم کی ملی اور سماجی خدمات کا ذکر کیا۔ جلسہ میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر نصرت علی اصلاحی، ارشاد ربانی، تاجور احتشام، شاد ماں یاسمین، خدیجہ بانو، فہیم بدایونی، ضیاء اللہ صدیقی ندوی، احمد میاں ندوی شریک ہوئے اورمرحوم کے تئیں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔