آگرہ، 28 نومبر (یو این آئی) ملک کی پہلی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کے لئے دہلی۔آگرہ ٹرمنل پوری طرح سے تیا ر ہوچکا ہے۔ اس ٹرین کو 10 دسمبر تک چلانے کی تیاری ہے۔ریلوے کے ذرائع نے آج بتایا کہ گتی مان ایکسپریس کا کرایہ شتابدی سے زیادہ ہوگا لیکن یہ ٹرین محض پونے دو گھنٹے میں یہ دوری طے کرے گی جبکہ شتابدی سوا دو گھنٹے کا وقت لیتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے بورڈ نے ٹرین کے اوقات کا بھی اعلان کردیا ہے۔ یہ ٹرین نئی دہلی سے صبح اور آگرہ کینٹ سے شام کو چلے گی۔گتی مان ایکسپریس کا اے سی چیرکار کا بیس کرایہ 460 روپے اور ایکزکیٹیو کلاس کا 1050 رو
پے طے کیا گیا ہے۔ اس میں ریزوریشن چارج کیٹرنگ چارج اور سروس ٹیکس الگ سے