الہ آباد، 28 نومبر (یو این آئی) اترپردیش میں گنگا ، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر پانچ جنوری سے شروع ہونے والے ماگھ میلہ پر دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے خدشے کے مدنظر انٹلی جنس بیورو کی رپورٹ کے بعد ریاستی حکومت نے میلہ کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ میلہ کے دوران سیکورٹی کے لئے اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ کے ساتھ بلیو ہاک ،بلیک کیٹ اور این ایس جی کمانڈو تعینات کئے جائیں گے۔ اس کے لئے خفیہ ایجنسیوں کی مددلی جائیگی اور ضلع پولیس کی آئی ایل یو یونٹ کوبھی سرگرم رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ انٹلی جنس بیورو کی رپورٹ کے مطابق انڈین مجاہدین اور جیش محمد جیسی انتہاپسند تنظیمیں ماگھ میلہ کے دوران گڑبڑی کرسکتے ہیں۔