کانپور (نامہ نگار)۔سماجوادی پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں اقلیتوں کے ذریعہ کم تعاون ملا تھا لیکن اب اقلیتی طبقہ کے لوگ ترقی کے لئے سماجوادی پارٹی کی طرف امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔ مذکورہ باتیں ریاست کے سابق وزیر مملکت جگدیو سنگھ یادو نے کہی ۔ مسٹر یادو سماجوادی پارٹی دیہات کے نوین مارکٹ واقع دفتر میں محمد سلیم کے سماجوادی اقلیت مورچہ کے ضلع صدر کی تقرری کے بعد استقبالیہ تقریب میں شریک ہونے کے لئے کانپور آئے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخاب کے دوران کچھ وقت کے لئے اقلیتی فرقہ کے لوگ پارٹی سے دور ہو گئے تھے۔
کہا کہ ریاستی حکومت نے اقلیتوں کے مفاد کے لئے جو بھی کام کئے تھے انہیں وہ بھول گئے تھے اب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہونے لگا ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ اقلیتی مورچہ سماجوادی پارٹی دیہات کے نومنتخب ضلع صدر کی قیادت میں اقلیتی فرقہ کے لوگ سماجوادی پارٹی کی جانب ہوں گے ۔ اور سماجوادی پارٹی کا دامن تھام لیں گے ۔ اس موقع پر مہیندر سنگھ یادو ،سچن ووہرا ، مکیش یادو اور ونود پرجاپتی وغیرہ موجود تھے ۔