لکھنؤ(نامہ نگار)کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں مائیکروبایولوجی شعبہ کے ڈاکٹر کے پی سنگھ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہاہے۔ آج ان کے خلاف بہار کی ایک طالبہ نے ایم بی بی ایس میں داخلہ دلانے کے نام پر ٹھگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔طالبہ نے بہار کے رہنے والے امت نام کے ایک شخص کو بھی نامزد کیا ہے۔ چوک پولیس اب امت کے بارے میں پتہ لگا رہی ہے۔ اب تک کے پی سنگھ کے خلاف چوک اور نوئیڈا میں کل آٹھ معاملہ درج کئے جا چکے ہیں۔
انسپکٹر چوک آئی پی سنگھ نے بتایاکہ ڈاکٹر کے پی سنگھ کی گرفتاری کے بعد جمع
ہ کو بہار کے ویشالی کی رہنے والی مدھو نام کی ایک طالبہ چوک پولیس کے پاس پہنچی اس نے بھی ڈاکٹر کے پی سنگھ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ دلانے کے نام پر ۳۱لاکھ روپئے کی ٹھگی کا الزام عائد کیا۔ دھوکہ دہی کے معاملہ میں طالبہ نے بہار کے رہنے والے امت سنگھ کا نام بھی پولیس کو بتایا ہے۔ فی الحال چوک پولیس نے ڈاکٹر کے پی سنگھ اور امت کے خلاف دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ ڈاکٹر کے پی سنگھ کے خلاف نوئیڈا میں ۵؍اور چوک میں اب تک کل تین مجرمانہ معاملہ درج کئے جا چکے ہیں۔ اس معاملہ میں ۲۴نومبر کی رات کو چوک پولیس نے ڈاکٹر کے پی سنگھ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ انسپکٹر چوک نے بتایا کہ ڈاکٹر اورطلباء کے درمیان دلالی کا کام غازی آبادکے اندراپورم میں رہنے والی کم کم اور اس کا بیٹا راہل گپتا کرتا تھا فی الحال ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
پولیس نے کے پی سنگھ
کو لیا کسٹڈی ریمانڈ پر
چوک پولیس کی ایک ٹیم آج ڈاکٹر کے پی سنگھ کو کسٹڈی ریمانڈ پر لے کر غازی آباد گئی ہے اس کے بعد پولیس کی ٹیم ان کو لے کر بریلی جائے گی۔ انسپکٹر چوک نے بتایا کہ اس پورے معاملہ کی تفتیش چوک کوتوالی کے ایس ایس آئی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر کے پی سنگھ کی گرفتاری کے بعد انہوں نے عدالت سے ثبوت جمع کرنے کیلئے ڈاکٹر کے پی سنگھ کی کسٹڈی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ پولیس کی کسٹڈی اپیل کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے آج ڈاکٹر کے پی سنگھ کو پولیس کسٹڈی ریمانڈ پر سونپ دیا۔ چوک پولیس ثبوت جمع کرنے کیلئے ڈاکٹر کے پی سنگھ کو لے کر غازی آباد جائے گی اور پھر وہیں سے بریلی بھی جائے گی۔