میرٹھ(بھاشا)میرٹھ ہاپوڑروڈ پر واقع العالیہ پکیجنگ پلانٹ میں امونیاگیس کے اخراج کی وجہ سے ۱۶؍ خاتون ملازمین سمیت ۲۰؍لوگ بے ہوش ہوگئے۔مذکورہ لوگوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں چارافراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ضلع مجسٹریٹ پنکج یادو نے بتایاکہ انھوں نے ایس ڈی ایم صدر رویش گپتا کومعاملے کی جانچ کرنے اورجلد سے جلد رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ مسٹریادو نے بتایاکہ آلودگی محکمہ سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے کہ میٹ پیکیجنگ پلانگ کو مقررہ پیمانے کے مطابق چلایا جارہاتھایانہیں انھوں نے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب کھرکھوداپولیس نے اس بات کا انکشاف کیاہے کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت تقریبا۵۰مزدورفیکٹری میں کام کررہے تھے۔ عینی مشاہدین نے بتایا کہ ٹیویژن چیمبر میں ایمونیا گیس کا اخراج ہواہے جس کی وجہ سے ۱۶؍خاتون و۲۰؍ملازم بے ہوش ہوگئے ہیں باقی ملازمین بحفاظت باہر آنے میں کامیا ب ہوگئے ہیں اس واقعہ کے سلسلے میں کارخانہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پولیس میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ فیکٹری کی مالک نغمہ اہلیہ حاجی اجلال کوملزم قراردیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق گیس کی ا خراج کی وجہ ابھی تک معلوم نہیںہوسکی ہے۔
جانچ کے لئے آج دورالاسے آرگنیک ٹیم یہاں پہنچ گئی ہے۔