ہاپوڑ(نامہ نگار)شہر کانگریس کمیٹی کے عہدیداران وارکان کا ایک جلسہ پارٹی کے شہر دفتر میں منعقد ہوا۔ جلسہ میں کانگریس پارٹی کے شہر صدر دنیش شرما نے رکن سازی مہم کا آغاز کرنے کی اطلاع دی۔جلسہ کوخطاب کرتے ہوئے شہر کانگریس صدر دنیش شرما نے کہا کہ تمام عہدیداران اپنے وارڈوں میں رکن سازی مہم شروع کرائیں۔اس کی وجہ سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔پارٹی کے نائب صدر ستیندرتیاگی وجنرل سکریٹری انل نے کہا کہ گڑھ روڈ پر زیرتعمیر پل کی تعمیر شروع کرانے کے سلسلے میں افسران سے ملاقات کی جائے گی۔ اگر مسئلہ کو حل نہیں کیاجاتاتو پارٹی کارکنان دھرنا ومظاہرہ کرنے کیلئے مجبور ہوں گے۔ اس موقع پر رام پرشاد جاٹو، ہریش سوری ، سبھاش گڑگ، چمن یادو، پریم کمار،سوشیل شاستری اورسلیم سیفی وغیرہ موجو دتھے۔