گورکھپور(نامہ نگار)کھورابارعلاقہ میں ایک معمر شخص کی لاش ریلوے لائن کے قریب ملنے پر علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔لاش کی کنپٹی پر زخم کا نشان تھا۔جسے قتل کئے جانے کا امکان ظاہرکیا جارہاہے ۔کچھ دن قبل زمین کے تنازعہ کے سلسلے میں
پٹی دارسے اس کا جھگڑاہوا تھا۔موقع پر پہنچ کر جی آرپی نے لاش کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔خبر کے مطابق کھورابارعلاقہ کے باشندے چنوکچھ دنوں سے بیمار تھا ان کی آراضی کھوربارعلاقہ میں ہے۔پٹی دارزمین کابیع نامہ کرانے کا زوردے رہاتھا۔۲۰؍دن قبل ان کا زمین کے سلسلے میں پٹی دار سے تنازعہ ہوگیاتھا۔کل صبح چنودوالینے کیلئیج جارہے تھے کہ گھرواپس نہ پہنچنے پر انھیں تلاش کیا۔آج صبح چنوکی لاش ریلوے لائن کے قریب پڑی ہوئی ملی۔گھروالوںنے لاش کی شناخت چنو کے طورپر کی ۔ لاش کی کنپٹی پر زخم کا نشا ن تھا۔اس کی وجہ سے چنو کوقتل کئے جانے کا امکان کیاجارہاہے۔